لاہور(اباسین خبر)مسلم لیگ (ن )کے صدر و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ماڈل ٹان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پارٹی رہنماں سے ملاقاتیں کیں اور سیاسی امور پر مشاورت کی۔میاں نواز شریف سے ماڈل ٹان میں مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، انوشہ رحمان اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران صوبائی سطح کے پارٹی معاملات پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر میاں نواز شریف نے نارووال میں ہونے والے کامیاب جلسے کو سراہا، اور احسن اقبال نے پارٹی کے اہم امور پر نواز شریف کو بریفنگ دی۔ عید کے بعد مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں مزید جلسوں پر مشاورت کی گئی۔میاں نواز شریف نے پارٹی کو فعال کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ایک سالہ کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھا جائے۔یاد رہے کہ میاں نواز شریف سے گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کے پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی تھی۔
نواز شریف کی ماڈل ٹاؤن آمد، پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں، سیاسی امور پر مشاورت
4