کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے تو انسٹاگرام کو فوٹو شیئرنگ ایپ سمجھا جاتا ہے، مگر اب یہ ویڈیو شیئرنگ سروس بھی بننے والی ہے۔جی ہاں، انسٹاگرام کی جانب سے مختصر ویڈیوز، ریلز پر مبنی ایک علیحدہ ایپ متعارف کرانے کا ارادہ ہے، جس کا دعوی ایک نئی رپورٹ میں کیا گیا ہے، اگرچہ ابھی تک کمپنی کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔دی انفارمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس حوالے سے عہدیداران سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ یہ نئی ایپ ٹک ٹاک کے مقابلے میں متعارف کرائی جائے گی، جو دنیا بھر میں انسٹاگرام کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہے۔اس وقت دنیا بھر میں ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد ایک ارب 90 کروڑ سے زائد ہے، جبکہ انسٹاگرام کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد ہے۔اس سے قبل میٹا نے انسٹاگرام کے لیے ایڈٹس نامی ایپ بھی متعارف کرائی تھی۔ جنوری 2025 میں تھریڈز پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے بتایا کہ ایڈیٹس ایک مفت ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ ہے جس میں متعدد ٹولز شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایپ میں ایک ٹیب انسپائریشن کے لیے مختص ہے اور دوسری ٹیب ابتدائی خیالات کی ٹریکنگ کرتی ہے۔ ایپ کا معیاری کیمرا اچھی ویڈیوز ریکارڈ کرتا ہے اور وہاں صارفین کو تمام ایڈیٹنگ ٹولز بھی دستیاب ہیں۔اس ایپ میں صارفین 10 منٹ طویل ویڈیو ریکارڈ کر سکیں گے، جس کے بعد وہ اسے مختلف ٹولز سے ایڈٹ کر سکتے ہیں، اور مختلف فلٹرز اور ایفیکٹس بھی دستیاب ہوں گے۔
انسٹا گرام کا ریلز ویڈیوز کیلئے ایک الگ ایپ متعارف کرانیکا فیصلہ
3