ممبئی ( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، لیکن ان کے ساتھی اداکار بھی نہ صرف ان کے مداح تھے بلکہ ان کی محبت میں گرفتار بھی رہے۔ ایک ایسا ہی اداکار ہیں جنہوں نے سری دیوی سے محبت کی، مگر کبھی اپنی محبت کا اظہار نہیں کیا۔یہ اداکار کوئی اور نہیں بلکہ ساتھ فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت ہیں۔ سری دیوی نے اپنی زندگی کی ایک اہم فلم میں رجنی کانت کے ساتھ اسکرین شیئر کی تھی، اور ان دونوں کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔فلم کی شوٹنگ کے دوران رجنی کانت کو سری دیوی سے محبت ہو گئی، اور وہ ان سے اپنی محبت کا اظہار کرنا چاہتے تھے۔ تاہم ایک دلچسپ واقعے کی وجہ سے وہ اپنی جذبات کا اظہار نہ کر سکے۔ مصنف اور ہدایتکار بالاچندر نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سری دیوی رجنی کانت سے عمر میں کافی چھوٹی تھیں اور رجنی کانت نے ہمیشہ ان کا بہت خیال رکھا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں کے درمیان ایک خوبصورت تعلق تھا، اور سری دیوی نے رجنی کانت کی صحت بگڑنے پر سات دن کا اپواس بھی رکھا۔ ہدایتکار کے مطابق ایک دن رجنی کانت نے سری دیوی کو اپنی محبت کا اظہار کرنے کا ارادہ کیا اور ان کے گھر پہنچے، مگر اچانک گھر کی بتیاں بجھ گئیں۔ یہ واقعہ رجنی کانت نے برا شگون سمجھا اور وہ بغیر کچھ کہے لوٹ گئے۔ اس کے بعد کبھی انہوں نے اپنی محبت کا اظہار نہیں کیا۔آخرکار، سری دیوی نے پروڈیوسر بونی کپور سے شادی کر لی، اور یوں یہ ایک طرفہ محبت کی کہانی بھی ادھوری رہ گئی۔
سری دیوی کی محبت میں گرفتار سُپر اسٹار جو کبھی ان سے اظہار نہ کرسکا
4