کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستانی فارما کمپنی نے پہلی بار مڈل ایسٹ اور نارتھ افریقہ کو ادویات برآمد کیں، اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا۔کمپنی نے ایک خط میں بتایا کہ اس نے 5 لاکھ 60 ہزار یورو کا بڑا برآمدی آرڈر کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، جو امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) کی منظوری کے بعد پہلی بار مکمل کیا گیا۔فارما کمپنی کو برآمدی آرڈر کی مد میں 2 لاکھ یورو کی پیشگی ادائیگی وصول ہوئی تھی، جبکہ حتمی رقم 3 لاکھ 60 ہزار یورو آج موصول ہوئی۔کمپنی نے مینا ریجن میں ادویات کی برآمدات کا سالانہ ہدف 8 سے 10 ملین یورو مقرر کیا ہے، اور شمالی امریکا سمیت دیگر ممالک سے بھی برآمدی آرڈرز ملنے کی توقعات ہیں۔
پاکستانی فارما کمپنی کی پہلی بار مڈل ایسٹ اور نارتھ افریقہ کو ادویات کی برآمد
3