اسلام آباد( اباسین خبر)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 برس مکمل ہونے پر افواج پاکستان کی جرات، بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیرِ اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ 27 فروری 2019 کو پاکستان ائیر فورس نے دشمن کو ایک واضح پیغام دیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے افواج پاکستان نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ ہر وقت وطن کی سلامتی کے لیے تیار ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پاکستان ائیر فورس نے اپنی عسکری صلاحیتوں اور وطن کی حفاظت کے عزم سے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیاں اور ان کی وطن کی حفاظت کے لیے عزم پاکستانی قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں اور ہم انہیں کبھی نہیں بھول سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہمیشہ علاقائی امن کی کوشش کرتا رہا ہے، مگر جب بھی اس کی قومی سلامتی پر حملہ ہوا، پوری قوم متحد ہو کر دفاع میں پیش پیش آئی۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 برس، وزیراعظم کا افواج کو خراج تحسین
4