ممبئی( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ حنا خان کینسر کے خلاف اپنی جنگ لڑ رہی ہیں۔ گزشتہ برس انہیں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور تب سے وہ میڈیا سے دور رہنے لگی تھیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی بیماری اور اس کے علاج کے بارے میں اہم معلومات شیئر کیں۔حنا خان نے بتایا کہ انہوں نے کینسر کے علاج کے طور پر کیموتھراپی اور سرجری کا عمل مکمل کیا ہے، اور اب وہ امیونوتھراپی لے رہی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ اب سب کچھ بہتر ہو رہا ہے اور وہ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔حنا خان نے اپنے سوشل میڈیا پر وقتا فوقتا کینسر کے علاج کے دوران اپنے تجربات اور آگاہی کے مواد کو شیئر کیا ہے۔ ایک ایوارڈ شو میں ایک خاتون فوٹوگرافر نے ان کی گفتگو ریکارڈ کی اور اسے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا اور ان سے صحت پر توجہ دینے کی اپیل کی۔مداحوں کی دعاں اور حوصلہ افزائی نے حنا خان کے لیے ایک طاقت کا باعث بنی ہے، اور وہ امید کے ساتھ اپنے علاج کی مکمل بحالی کی طرف بڑھ رہی ہیں۔
کینسر کیخلاف جنگ لڑنے والی بھارتی اداکارہ حنا خان کا مداحوں کیلئے خصوصی پیغام
2