ممبئی ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی خبریں حالیہ دنوں میں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیر بحث تھیں۔ اس حوالے سے گووندا کے وکیل للیت بنڈل نے وضاحت پیش کی ہے کہ سنیتا نے چھ ماہ قبل طلاق کی درخواست دائر کی تھی، تاہم بعد میں دونوں کے درمیان تعلقات بہتر ہو گئے اور سنیتا نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔للیت بنڈل نے مزید بتایا کہ گووندا اور سنیتا نے نئے سال کے دوران نیپال کا سفر کیا، جہاں انہوں نے پشوپتی ناتھ مندر میں پوجا کی اور ایک ساتھ وقت گزارا، جس کے بعد ان کے درمیان صلح ہوگئی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کے درمیان اس قسم کی باتیں عام ہوتی ہیں، اور یہ مسائل بالآخر حل ہو جاتے ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کی کچھ رپورٹس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ گووندا اور سنیتا کی 37 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد طلاق کی وجہ ایک اداکارہ کے ساتھ گووندا کے تعلقات ہیں، مگر وکیل کی وضاحت کے بعد یہ معاملہ صاف ہو گیا ہے کہ دونوں نے اپنے تعلقات میں دوبارہ بہتری لائی ہے۔
گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق سے متعلق وکیل کا بیان سامنے آگیا
2