کیلیفورنیا ( مانیٹرنگ ڈیسک)کیلیفورنیا میں ایپل کے آئی فون وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر میں ایک دلچسپ خرابی سامنے آئی ہے جس کے مطابق جب صارف “ریسِسٹ” بولتا ہے، تو اسکرین پر پہلے “ٹرمپ” ظاہر ہوتا ہے، اور پھر خود بخود درست ہو کر “ریسِسٹ” لکھا جاتا ہے۔ یہ خرابی ایک وائرل ٹک ٹاک ویڈیو میں سامنے آئی جس میں دکھایا گیا کہ آئی فون کا وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر ‘ریسِسٹ’ کو پہلے ‘ٹرمپ’ لکھتا ہے اور پھر درست کر لیتا ہے۔ایپل کے ترجمان نے اس بارے میں بیان جاری کیا ہے کہ کمپنی اس مسئلے سے آگاہ ہے اور جلد از جلد اس کا حل نکالنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ کمپنی نے مزید وضاحت دی کہ اسپیچ ریکگنیشن ماڈل بعض اوقات صوتی مماثلت والے الفاظ کو عارضی طور پر ظاہر کر سکتا ہے، جو بعد میں خود بخود درست ہو جاتے ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں جب کسی بڑی ٹیک کمپنی پر سیاسی جانبداری کے الزامات لگے ہوں۔ 2024 کے ستمبر میں ایمازون کے وائس اسسٹنٹ ‘الیکسا’ پر بھی تنازعہ سامنے آیا تھا جب اس نے کملا ہیرس کے حق میں ووٹ ڈالنے کے دلائل دیے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ یا جو بائیڈن کے بارے میں ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد ایمازون نے اس مسئلے کو “پری پروگرامڈ اوور رائیڈز” کی وجہ سے قرار دیتے ہوئے اسے فورا درست کر دیا۔
ایپل کے وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر میں خرابی، ٹرمپ کو جنسی مجرم بنادیا
3