2
آسٹریلیا( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق بیٹر ڈیوڈ بون نے کرکٹ میچ ریفری کے طور پر اپنے عہدے سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے آئی سی سی میچ ریفری پینل سے الگ ہونے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے بورڈ میں شمولیت اختیار کی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ بون کو بورڈ میں خالی پوزیشن پر تقرری دی ہے، اور وہ 28 مارچ سے کرکٹ آسٹریلیا بورڈ میں اپنے فرائض سنبھالیں گے۔اس وقت ڈیوڈ بون چیمپئنز ٹرافی میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ان کی شمولیت سے کرکٹ آسٹریلیا کو اہم فائدہ ملنے کی توقع ہے۔