2
کوئٹہ( اباسین خبر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 200 کلو چرس اور 2 کلو آئس برآمد کر لی اور 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق، کچلاک بائی پاس کے نواحی علاقے میں ایک کارروائی کے دوران باداموں کی 8 بوریوں میں چھپائی گئی 200 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، اور ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔دوسری کارروائی میں ایئر پورٹ روڈ کے قریب 2 ملزمان سے 2 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔