4
آسٹریا( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے دستبرداری کی وجہ بتا دی۔مچل اسٹارک نے بتایا کہ ٹخنے کی انجری اور کچھ ذاتی وجوہات کے باعث وہ چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیل سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ٹخنہ مسلسل درد میں تھا اور وہ اسے آرام دینا چاہتے تھے۔ مزید برآں، بھارتی لیگ کے آغاز اور ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی تیاری کے لیے وہ اپنی باڈی کو تیار رکھنا چاہتے ہیں۔مچل اسٹارک نے یہ بھی کہا کہ اگلے دو ماہ میں کچھ کرکٹ کھیلنے کے بعد وہ ٹیسٹ کے فائنل کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں گے۔