جرمنی ( ہیلتھ ڈیسک)بڑھتی عمر کے اثرات، جیسے کہ جلد پر جھریوں کا پڑنا اور بالوں کا سفید ہونا، روکنے کے حوالے سے سائنسدانوں کو اہم کامیابی ملی ہے۔جرمن محققین کی ٹیم کا خیال ہے کہ انہوں نے ایک ایسے علاج کا پتہ لگایا ہے جس سے بڑھتی عمر کے اثرات کو ختم نہیں کیا جا سکتا، لیکن انہیں روکا جا سکتا ہے۔ اس علاج کا ممکنہ اثر ہارمونز پر ہوگا جو جسم میں قدرتی طور پر ہونے والی تبدیلیوں کو نشانہ بنائیں گے۔محققین نے ان ہارمونز پر تحقیق کی ہے جو جلد کی بڑھتی عمر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جیسے انسولین نما گروتھ فیکٹر 1، ایسٹروجن، ریٹینوائڈز، اور میلاٹونن۔ اس تحقیق کا مقصد بڑھتی عمر میں جلد کی شفافیت کو برقرار رکھنے اور اسے بہتر بنانا تھا۔میلاٹونن، جو کہ قدرتی طور پر پیدا ہونے والا ہارمون ہے اور نیند کو منظم کرنے میں مددگار ہوتا ہے، اکثر نیند کے مسائل کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ محققین کا خیال ہے کہ میلاٹونن میں بڑھاپے کے خلاف اہم خصوصیات بھی ہو سکتی ہیں، کیونکہ جب یہ خون میں داخل ہوتا ہے تو اس کے اینٹی آکسیڈنٹ اثرات خلیوں کو نقصان سے بچاتے ہیں، جو بنیادی طور پر بڑھتی عمر کے عمل کے خلاف کام کرتے ہیں۔ ٹیم کا کہنا ہے کہ دیگر ہارمونز بھی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
جرمن سائنسدانوں کا بڑھتی عمر کے اثرات زائل کرنے کے حوالے سے کامیابی کا دعویٰ
3