3
اسلام آباد( اباسین خبر)لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 افراد کی میتیں آج اسلام آباد پہنچائی جائیں گی۔رکن قومی اسمبلی حمید حسین کے مطابق، آج اورکزئی کے ایک اور پاراچنار کے 5 افراد کی میتیں لائی جائیں گی۔ 28 فروری کو پاراچنار کے 4 اور باجوڑ کے 2 افراد کی میتیں پاکستان لائی جائیں گی۔یاد رہے کہ 5 فروری کو لیبیا سے غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والوں کی کشتی کو سمندر میں حادثہ پیش آیا تھا۔ اس حادثے میں 26 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جن میں 16 کی شناخت ہو چکی ہے، جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔