واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ‘ٹرمپ غزہ’ کے عنوان سے ایک اے آئی جنریٹڈ ویڈیو شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، یہاں تک کہ ان کے اپنے حامیوں نے بھی اس اقدام کی مذمت کی۔ویڈیو میں غزہ کو ایک بیچ ریزورٹ میں تبدیل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں ایلون مسک ساحل پر بیٹھے کچھ کھا رہے ہیں اور نوٹ برس رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں نائٹ کلبز، پارٹیاں، ہوٹل اور ٹرمپ کے سنہری مجسمے شامل ہیں، جو انہیں ‘نجات دہندہ’ کے طور پر دکھاتے ہیں۔ویڈیو میں ٹرمپ کے چہرے والے سنہری غبارے اور دکانوں میں ٹرمپ کے مجسمے بھی دکھائے گئے ہیں۔ حیران کن طور پر، ویڈیو میں داڑھی والی رقاصائیں بھی نظر آتی ہیں، جو ٹرمپ کی اینٹی-ٹرانس پالیسیوں کے خلاف ہیں۔صارفین نے اس ویڈیو کو “گھنانا اور شرمناک” قرار دیا، اور ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا: “غزہ فلسطینیوں کا ہے، ٹرمپ کی خیالی جنت نہیں۔” سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو نازی نظریے کی علامت قرار دیا گیا اور فلسطینیوں کے قتل عام کے دوران ایسی پروپیگنڈہ ویڈیوز کو سنگدلی سے تعبیر کیا گیا۔
ٹرمپ نے مستقبل کے غزہ پر اے آئی ویڈیو جاری کردی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ
2