3
خرطوم( مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان میں خانہ جنگی کی شدت سے انسانی بحران سنگین ہوگیا، غذائی تقسیم معطل کر دی گئی۔اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کی ایجنسی مزید کام جاری نہیں رکھ سکتی، جس سے ہزاروں افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز بھاری گولہ بارود کا استعمال کر رہی ہیں۔