3
ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے رمضان میں 45 ممالک میں 12 لاکھ قرآن پاک کے نسخے تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان کی تیاریوں کے سلسلے میں 45 ممالک میں قرآن پاک کے 12 لاکھ نسخے بھیجنے کی منظوری دی ہے۔ یہ نسخے سعودی اسلامی و ثقافتی مراکز اور سفارت خانوں کے ذریعے تقسیم ہوں گے۔ان نسخوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اعلی معیار اور مہارت سے چھاپا گیا ہے، اور یہ شاہ سلمان کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی تحفہ ہیں۔ سعودی حکام نے ان نسخوں کی ترسیل کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔