3
غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل جاری ہے، اسرائیل نے 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق، حماس نے 4 مزید اسرائیلی مغویوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں۔ رہائی کے بعد فلسطینی قیدی مغربی کنارے کی جانب روانہ ہوگئے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ منصوبہ مشرق وسطی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، فلسطینیوں کی آباد کاری سے خطے کی سلامتی متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے مستقل طور پر محروم کرنا چاہتے ہیں۔