لند ن ( مانیٹرنگ ڈیسک)انسانوں کی سمندر کے نیچے رہائش کا خواب اب حقیقت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ برطانیہ میں ایک کمپنی “ڈیپ” (DEEP) سمندر کے نیچے ایک بیس تعمیر کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ یہ بیس سطح سمندر سے 200 میٹر نیچے واقع ہوگی، جہاں انسان طویل وقت تک رہ اور کام کر سکیں گے۔اس بیس کا منصوبہ 2027 سے پہلے مکمل ہونے کی توقع ہے اور اس کی تخمینہ قیمت 1 کروڑ پانڈ سے زیادہ ہے۔ اس بیس میں 6 یا اس سے زیادہ افراد کے رہنے کی گنجائش ہوگی، اور اس منصوبے کی ڈیزائن اور دیگر معاملات کی منظوری بھی حاصل کی جا چکی ہے۔یہ منصوبہ سمندر کی تہہ میں انسانوں کی رہائش کی سمت میں ایک نیا قدم ثابت ہو سکتا ہے، جو انسانوں کو طویل عرصے تک پانی کے نیچے رہنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ نہ صرف تحقیق کے لئے ایک منفرد موقع ہوگا بلکہ ممکنہ طور پر سمندری وسائل کے استعمال کے نئے دروازے بھی کھولے گا۔
زیرِ سمندر گھروں میں رہائش کے امکانات بڑھنے لگے
3
پچھلی پوسٹ