کراچی( کامرس ڈیسک) آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 4 مارچ کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مصدق ملک سے ڈی ریگولیشن پالیسی پر ملاقات کی جائے گی اور اگر اس پالیسی پر تحفظات دور نہ کیے گئے اور انہیں اعتماد میں نہ لیا گیا تو 4 مارچ سے پٹرول پمپس غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے جائیں گے۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رہنما رضا عباس نے کہا کہ وہ ڈی ریگولیشن پالیسی کی کامیابی کے لیے مصدق ملک کا ساتھ دینے کو تیار ہیں، مگر اس کے لیے انہیں اعتماد میں لیا جائے۔ رضا عباس نے مزید کہا کہ ڈی ریگولیشن پالیسی صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں تک محدود نہ رکھی جائے بلکہ پورے آئل سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے۔انہوں نے اس بات کی وضاحت بھی کی کہ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد السمیع خان سے آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کوئی تعلق نہیں ہے اور ایسوسی ایشن وزارت تجارت میں رجسٹرڈ ہے۔ رضا عباس نے یہ بھی دعوی کیا کہ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن منسوخ ہو چکی ہے۔
آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز کا 4 مارچ کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان
3