اسلام آباد( کامرس ڈیسک)بینک انشورنس فراڈ سے بچا کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور وفاقی انشورنس محتسب نے مشترکہ اقدام اٹھایا ہے۔ سٹیٹ بینک نے تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ایک سرکلر جاری کیا ہے، جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ وفاقی انشورنس محتسب کے آگہی بینرز ملک بھر کی تمام برانچز میں نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں۔ اس کا مقصد صارفین کو انشورنس پروڈکٹس کے حوالے سے مس سیلنگ اور فراڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات سے بچانا ہے۔وفاقی انشورنس محتسب کے ڈائریکٹر جنرل مبشر نعیم صدیقی نے بتایا کہ اس سلسلے میں وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ کی قائم کردہ کمیٹی سٹیٹ بینک کے ساتھ کئی ماہ سے رابطے میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی انشورنس محتسب انشورنس کمپنیز کے ساتھ تنازعات کے تصفیہ اور شکایات کے ازالے کے لیے متعلقہ فورم ہے۔اس کے علاوہ، سٹیٹ بینک نے ہدایت دی ہے کہ تمام مالیاتی ادارے ان آگہی پوسٹرز کو اپنی ویب سائٹس پر بھی جاری کریں تاکہ عوام میں اس بارے میں آگاہی بڑھائی جا سکے۔
بینک انشورنس فراڈ سے بچاؤ کیلئے سٹیٹ بینک اور وفاقی انشورنس کا مشترکہ سرکلر جاری
4