کوئٹہ ( اباسین خبر)پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے یہ بات محکمانہ بریفنگ کے دوران کہی۔ میر لیاقت علی لہڑی نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا تاکہ عوام کو سفری مشکلات میں آسانی ہو۔اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بلوچستان میں سفری سہولیات کی بہتری اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر روشنی ڈالی۔ اجلاس میں دیگر اہم شخصیات نے بھی ٹرانسپورٹ کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلات شیئر کیں۔پارلیمانی سیکرٹری نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی کہ وہ مزید بہتری کے لیے عملی اور موثر حکمت عملی مرتب کرے تاکہ عوامی مشکلات کا بروقت حل ممکن بنایا جا سکے۔
صوبائی حکومت عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ،پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ
4