2
کوئٹہ ( اباسین خبر)حکومت بلوچستان نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق، رمضان کے مہینے میں ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے شام 3 بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے دن دفاتر کا وقت صبح 9 بجے سے 1 بجے تک ہوگا۔اسی طرح، جن دفاتر میں ہفتے میں 6 دن کام کیا جاتا ہے، ان کے اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے 2 بجے تک ہوں گے، اور جمعہ کے دن دفاتر کا وقت صبح 9 بجے سے 12 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔