کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا کمپنی فیس بک نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ پلیٹ فارم پر موجود اپنی من پسند ویڈیوز کو ڈیلیٹ کر لیں۔تازہ ترین خبروں کے مطابق، فیس بک اپنی پالیسی میں تبدیلی کرنے جا رہی ہے اور پلیٹ فارم پر فیس بک لائیو ویڈیوز کے حوالے سے نئے ضوابط متعارف کرائے جائیں گے۔اب تک صارفین اپنی پروفائل پر موجود ویڈیوز کو عزیز و اقارب کے ساتھ شیئر کر کے کبھی بھی یادیں تازہ کر سکتے تھے، لیکن میٹا کی ذیلی کمپنی اب ان ویڈیوز کے پلیٹ فارم پر موجودگی کے لیے ایک نئی مدت متعارف کرانے جا رہی ہے۔نئے ضوابط کے تحت، فیس بک لائیو ویڈیوز صرف 30 دن تک دستیاب رہیں گے، اور اس کے بعد وہ خود بخود ڈیلیٹ ہو جائیں گی۔میٹا کے مطابق، یہ ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا عمل آئندہ چند مہینوں میں شروع کیا جائے گا۔
فیس بک کا صارفین کو ویڈیو کے متعلق انتباہ!
6
پچھلی پوسٹ